
سامعیہ آرزو نے کہا ہےکہ وہ کرکٹ صرف حسن علی کو دیکھنے کے لئے دیکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کی دعوتِ ولیمہ دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جہاں عزیزواقارب سمیت شہ بالا شاداب خان نے بھی شرکت کی۔
حسن علی کی اہلیہ نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بارےعلم نہیں حسن علی سے ملنے کے بعد سٹیڈیم جانا شروع کیا جہاں میرا فوکس صرف حسن پر ہوتا تھا۔
سامعیہ آرزوکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے انہیں اتنا پیار دیا۔
سامعیہ آرزوکا مزید کہنا تھا کہ میرے اہل خانہ اور میڈیا کے لوگوں کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے ہمارے رشتے کو بہت مثبت انداز میں پیش کیا اور ساتھ ہی ان تمام لوگوں کی بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہم دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پرفاسٹ بولرحسن علی نے بھی میڈیا سے بات کرتےہوئے شادی کی نیک تمنائیں دینے پرفینزکاشکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 20 اگست کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے دبئی میں بھارتی لڑکی سامعہ آرزو سے رشتہ ازدواج سے بندھے تھے۔
حسن علی نے اپنی ہونیوالی دُلہن کے ساتھ دبئی میں برج خلیفہ کے سامنے فوٹوشوٹ کروایا،اس کے ساتھ ساتھ حسن علی نےاپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے ہی صحرا میں وکٹ لینے کے اپنے مشہوراسٹائل سے بھی تصاویر بنوائیں تھی۔
اس مو قع پرحسن علی کے دوست کرکٹرشاداب خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے جبکہ پروفیشنل فو ٹو گرافر کی جا نب سے کھینچی گئی ان تصاویر سوشل میڈیا پربھی اپ لو ڈ کر دیا گیا ہے جوکہ بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹر حسن علی اپنے نکاح کی تقریب میں مرکز نگاہ بننے کے لئے حسن علی نے لاہور میں سیلون کا رخ کیا تھا، حسن علی نے سلون سے فیشل اور کٹنگ کروائی۔ بولنگ میں جرنیٹر سٹائل سے شہرت پانے والے فاسٹ بولر نے نکاح کا نیا ہیئر سٹائل بنوایا اور نکاح کی تقریب کے لیے حسن علی دبئی روانہ ہو گئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News