
پا کستان کر کٹ ٹیم کے سا بق کپتان شاہد آفریدی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کو 12 بجے مزار قائد جانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر شا دی آفریدی نے ٹو ئٹ کر تے ہو ئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کال پر عمل کریں،وہ بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کو 12 بجے مزار قائد جائیں گے۔
Let’s respond to PM call for Kashmir Hour as a nation. I will be at Mazar e Quaid at 12 pm on Friday. Join me to express solidarity with our Kashmiri brethren.
On 6 Sep I will visit home of a Shaheed. I will soon be visiting LOC.— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 28, 2019
سابق کپتان نے کہا کہ وہ چھ ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر شہداء کے گھر جائیں گے، انہوں نے جلد ایل او سی کے دورےکا بھی اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اپنے ٹو ئٹر پیغام میں جمعہ کے دن عوام اور سول سوسائٹی کو دن 12 بجے کشمیریوں سےاظہا ر یکجہتی کےلئے گھرو ں سے نکلنے کا کہا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے خطے میں امن کے ماحول کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News