
بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی آمیز ای میل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت بھارتی کرکٹ ٹیم کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو بھارتی ریاست آسام سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ ہفتے ای میل کے ذریعے انڈین ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع ملی ، جس ميں کہا گيا تھا کہ بھارتی ٹیم پر ویسٹ انڈیز میں حملہ ہوسکتا ہے۔
پی سی بی کو ای میل ملنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی اسی قسم کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہو ئی جس کے بعد بھارت کے ادارے متحرک ہوئے اور ای میل پیغام بھجوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا.
بی سی سی آئی نے ای میل کے بعد اینٹی ٹیرارزم سکواڈ مہاراشٹر سے رابطہ کیا جس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ دھمکی آمیز برقی مراسلہ ریاست آسام سے بھجوایا گیا ہے۔
اے ٹی ایس نے آئی پی ایڈریس کی مدد سے ای میل بھیجنے والے 19 سالہ ملزم برج موہن داس کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہان عدالت نے اسے 26 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ملزم برج داس موہن آسام کے موریگاﺅں کا رہنے والا ہے اور اس نے دھمکی آمیز ای میل صرف بی سی سی آئی کو ہی نہیں کی بلکہ دیگر کرکٹ بورڈز کو بھی بھجوائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News