
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا قومی کھلاڑیوں کے لئے مفید قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت سیکیورٹی ادارے اور کرکٹ بورڈ حالات ٹھیک کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور بہت خوشی ہے کہ کافی عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے، سری لنکن ٹیم کے شکر گزار ہیں کہ وہ دوبارہ آئے۔
سرفراز احمد کے متعلق بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کے حوالے سے کرکٹ نے جو فیصلہ کرنا ہے اعلان کرے گا لیکن میں ورلڈ کپ سے پہلے بھی سرفراز کی حمایت کریا تھا اور اب بھی کرتا ہوں۔
دوسری جانب سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے متعلق سوال پر مصباح الحق نے اپنے جواب میں کہا کہ مکی آرتھر کے لئے کمیٹی نے مشترکہ فیصلہ کیا تھا اور مجھ سے متعلق مکی آرتھر نے جو کچھ بھی کہا وہ انکی ذاتی رائے ہے جبکہ میرا مکی کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News