Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلزلہ متاثرین کیلئے کھلاڑیوں کی امداد کی اپیل

Now Reading:

زلزلہ متاثرین کیلئے کھلاڑیوں کی امداد کی اپیل
Cricket Stars appeal for help

میرپورآزادکشمیرمیں آنےوالےزلزےکے بعد متاثرین کی امداد کے لئے کرکٹ اسٹارز سامنے آنے لگے۔
قومی کرکٹ کے اسٹارز نے اپنے بیانات میں متاثرین کے لیے امداد کی اپیل بھی کی ساتھ ہی اپنا کردارادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1176500305921548288

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں سب کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلہ شدید تھا۔

Advertisement

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1176460100271321089

آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کےخلاف کھیلی جانے والی سیریز کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا ۔
ٹویٹر پر شاداب خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ وہ اپنی میچ فیس زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو دیں گے ۔

Advertisement

شاداب خان نے مزید لکھا کہ ہمیں زلزلے سے متاثر ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نےاپنے ٹوئٹ میں سورۃالزلزال کی تلاوت کرنے کا کہا۔

Advertisement

سابق کپتان رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں 2005 کے زلزلے کو یاد کرتےہوئے لکھا کہ ایک بار پھر زلزلے نے زندگیوں کے امن کو چکنا چور کر دیا ہے ۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ آفتیں لوگوں کو متحد کرتی ہیں ، تو پھر متحد ہوجائیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے ٹویٹ میں اللّہ سے سب کو حفظ و امان میں رکھنے کی دعا کی۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1176479513468911621

واضح رہے کہ میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے جاں بحق والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جبکہ 450 سے زائد زخمی افراد مختلف علاقوں میں زیرعلاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر