
سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی ہے۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی ہے جو آج سہ پہر 3 بجے تک کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی، ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے روانگی سے قبل خصوصی دعا بھی کی۔
کراچی پاک سری لنکاون ڈے سیریز کی میزبانی کیلئےتیار اور پر جوش ہیں، مہمان ٹیم تین ون ڈے کھیلنےکیلئے آج کراچی پہنچےگی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے جمعے کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور سر ی لنکا کی ٹیموں نے آج پریکٹس نہ کرنے اور میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بدھ کو مہمان سری لنکا کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی اورپریکٹس سیشن سے پہلے سری لنکن ٹیم پریس کانفرنس بھی کرے گی،ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس اور پریس کانفرنس بھی بدھ کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رکھی گئی ہے۔
جمعرات کی دوپہر پاکستان ٹیم کی پریکٹس اور کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس ہوگی جبکہ اسی دن پاکستان اور سری لنکا کے کپتان ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن بھی کرائیں گے۔
سری لنکن ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی اوراس کے لیے دونوں ٹیموں نے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہےجبکہ سر ی لنکا کا دورہ پاکستان 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک شیڈول ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی تیار کرلیا گیاہے، گراﺅنڈ اسٹاف میدان کو بہتر بنانے میں مصروف ہے جبکہ چیف کیوریٹر آغا زاہد کی نگرانی میں پچز کی تیاری بھی آخری مرحلے میں ہے، انکلوژرز میں صفائی ستھرائی کا کام اختتام پذیر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News