Advertisement
Advertisement
Advertisement

میسی پھر ’پلیئرآف دی ایئر‘

Now Reading:

میسی پھر ’پلیئرآف دی ایئر‘
Messi wins best FIFA player

ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے چھٹی بار ’فیفا پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
میسی دنیائے فٹبال کے پہلے کھلاڑی بن گئےجنہوں نے یہ اعزاز 6 مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔
اطالوی شہر میلان میں ہونے والی فیفا ایوارڈ ز کی سالانہ تقریب میں لیونل میسی کو اعزاز سے نوازا گیا۔
سال کے بہترین کھلاڑی کے اس اعزاز کے لیے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے کرسچیانو رونالڈو اور لیورپول کے دفاعی کھلاڑی ویرجل وین ڈیجیک کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔
32سالہ لیونل میسی ارجنٹائن کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور مسلسل محنت سے خود کو دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔

Advertisement
11 سال کی عمر میں میسی ہارمون کی کمی کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے اسپین منتقل ہوئے۔ بعد ازاں مقامی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا سے معاہدہ کیا۔
میسی نے گزشتہ سیزن میں اسپین کی فٹ بال لیگ لا لیگا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھااور 58 گیمز میں 54 گول داغ کر یورپین گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیتا تھا۔
میسی نے ایف سی بارسلونا کے لیے 8 لالیگا، 4 یو ای ایف اے، 4 کوپا ڈیل رے اور 6 اسپینش سپر کپ ٹرافیز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
امریکی کپتان میگن راپینو کو بہترین خاتون فٹبالر کا اعزاز دیا گیا۔
امریکی فٹ بال ٹیم کی نائب کپتان الیکس موگرن جبکہ انگلینڈ فٹ بال ٹیم کی لوسی برونز سال کی بہترین خاتون فٹ بالر کے اعزاز کیلئے میگن راپینو کے مد مقابل نامزد تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر