Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب نسل پرستوں کو سزا دینے کا وقت آگیا ہے،صدر فیفا

Now Reading:

اب نسل پرستوں کو سزا دینے کا وقت آگیا ہے،صدر فیفا
FIFA chief

بین الاقوامی فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کے صدر نے کہا ہے کہ اب نسل پرستوں کو سزا دینے کا وقت آگیا ہے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیفا کے صدر ایک اطالوی ٹی وی کے پرگرام میں مدعو کیے گئے تھے۔
جہاں انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ نسل پرست نعرے لگانے والے تماشائیوں کا سٹیدیم میں آنا بند ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بیان اٹلی میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران برازیلین نژاد کھلاڑی ڈالبرٹ کو سٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کی طرف سے نسل پرستی کا سامنا کرنے کے رد عمل میں سامنے آیا ہے۔
ڈالبرٹ کے ریفری کو آگاہ کرنے پر میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا اور لاؤڈ سپیکر پر اعلان کر کے تماشائیوں کو نسل پرستانہ رویے کے خلاف متنبہ کیا گیا۔

Advertisement
شائقین کی جانب سے تعاون کے بعد ہی میچ دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کے خیال میں اس مسئلے کو زیادہ سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’نسل پرستی کو تعلیم، مذمت اور بات چیت کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ نسل پرستی کی معاشرے اور فٹبال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔اٹلی میں صورتحال بہتر نہیں ہوئی اور یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔
فیفا کے صدر کا کہنا تھا کہ نسل پرستی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کر کے سٹیڈیم سے باہر نکالنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے برطانیہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ قصوروار افراد کو سزا ملنا یقینی امر ہونا چاہیے۔نسل پرستی کی مذمت کرنے سے ڈرا نہیں جا سکتا۔ ہمیں ان (نسل پرستوں) سے تب تک لڑنا پڑے گا، جب تک کہ یہ رک نہ جائیں۔
Advertisement
اس سے قبل اٹلی میں ہونے والے ایک میچ کے دوران ایک اور سیاہ فام کھلاڑی رومیلو کو بھی فٹبال شائقین کی طرف سے نسل پرستانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تماشائی رومیلو کو نشانہ بنا کر بندروں والی آوازیں نکال رہے تھے۔ لیکن ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر