
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کوآرڈینیٹر رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے نیشنل سلیکشن کمیٹی کوآرڈینیٹر کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی کوآرڈینیٹر چھ صوبائی ایسوی ایشنز سے رابطے رکھے گا ۔کوآرڈینیٹر صوبائی ٹیموں کی رپورٹ تیار کرکے چیف سلیکٹر کو دیا کرے گا ۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر کا کوآرڈینیٹر ضرورت پڑنے پر فرسٹ کلاس میچ دیکھنے جائے گا اور ڈومسیٹک کرکٹ میں ہائی پرفارمرز کی رپورٹ تیار کیا کرے گا تاہم وہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا ۔
پی سی بی کے جاری کردہ اشتہار کے مطابق کوآرڈینیٹر کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچنگ کورس درکار ہوگا جبکہ سابق فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News