
ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہوا جہاں آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 399 رنز کا ایک مشکل ہدف مل گیا تھا۔
اسٹورٹ براڈ اور جیک لنچ نے 4،4 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کے لیے ہدف کا حصول ناممکن بنا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز بھی مایوس کن تھا اور مایہ ناز بلے باز اسمتھ سمیت ابتدائی 4 وکٹیں 85 رنز پر گر گئی تھیں جس کے بعد میتھیو ویڈ کے علاوہ دیگر بلے باز وکٹ پر ٹھہرنے میں مکمل ناکام رہے۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 399 رنز کے مقررہ ہدف کے حصول میں چوتھے روز 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ 135 رنز کے واضح مارجن سے ہار گئی تاہم دومیچوں میں کامیابی کی بدولت سیریز میں شکست سے بچ گئی۔
ایشز کے پانچویں میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے نوجوان باؤلر جوفرا آرچر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو مشترکہ طور پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد دوسرا میچ برابری پر ختم ہوا تھا تاہم تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کےبعد انگلینڈ نے میچ جیت لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News