
قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ طرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مرضی ہے وہ جسے چاہے ٹیسٹ کا کپتان بنادے ۔
کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں قائد اعظم ٹرافی کےکھیلے جانے والے میچ کے پہلے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ میں ورلڈکپ کے بعد پرسکون تھا اور امید تھی کی کپتان برقرار رہوں گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کی مرضی ہے وہ جسے چاہے ٹیسٹ کا کپتان بنادے، میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پر فوکس کیے ہوئے ہوں۔ کپتان کو کتنے عرصے کےلیے منتخب کرنا ہے وہ پی سی بی کا کام ہے ۔
سرفراز احمد نے کہا کہ کپتان اور بورڈ کے درمیان فاصلے کم ہونے چاہئیں۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مصباح بھائی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،ان کے ساتھ چیزیں اور بھی اچھی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور شان مسعود جیسے کرکٹرز ٹیسٹ کرکٹ کا اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News