
تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کے کپتان دسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بولرز نے سری لنکن کھلاڑیوں کے ابتدا میں اسکور کو تیزی سے بڑھنے نہ دیا۔
148 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔
محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 کے مجموعے پر 8 رنز بنانے والے گناتھیکالا کو بولڈ کردیا جبکہ حارث سہیل کے 52 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔
فخر زمان صفر پر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 27 رنز بنا کر کمارا کا شکار بنے، کپتان سرفراز احمد بھی 17 رنز پر ہمت ہار گئے جبکہ عماد وسیم 3 اور آصف علی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے۔
میچ جیتنے کے بعد سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے نے کپتان داسن شناکا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر کھیلنے کی بے حد خوشی ہے، ہماری ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔
سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں بہترین سیکیورٹی دی گئی اور پاکستانی عوام نے جتنی محبت دی اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا نے ہم سے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور ہمیں آوٹ کلاس کیا۔
سرفراز احمد تیسرے میچ میں ہمارا پلان تھا کہ حارث سہیل آخر تک کھیلے لیکن بدقسمتی سے بابر اعظم کے بعد حارث سہیل کے جلدی آوٹ ہونے کے بعد پریشر میں آگئے۔
اس موقع پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ سیریز ہمارے لئے بہت بڑا دھچکا ہے، اس سیریز میں سری لنکا کی کارکردگی سے ہمیں سیکھنا ہوگا۔
مصباح الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس شاداب خان کا بیک اپ نہیں ہے، ہمیں بہت سی چیزوں پر کام کرنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News