
ریسلنگ کے میدان میں گولڈ میڈل جیتنےوالےپاکستانی ریسلروطن واپس پہنچ گئےہیں ۔
تفصیلات کےمطابق قطرمیں پاکستان کےلئےگولڈمیڈل جیتنےوالےقومی ہیرواورریسلرانعام بٹ وطن واپس پہنچ گئےہیں ۔
گوجرانوالہ سےتعلق رکھنےوالےریسلرانعام بٹ وطن کی آمدپرلاہور ایئرپورٹ پرشانداراستقبال کیاگیا ۔
پہلوانوں نےڈھول کی تھاپ پررقص کرکےاستقبال کیا۔جبکہ پھولوں کےہارپہنائےگئےاورپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ۔
ایئر پورٹ پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےریسلرانعام بٹ نےکہاکہ وہ اس عزم کےساتھ گیمزمیں گئےتھےکہ میڈل کوکشمیری بہن بھائیوں کےنام کریں گےجن پر بھارت کی جانب سےبہت ظلم و ستم کیاجارہاہے۔
ریسلرانعام بٹ کامزیدکہناتھاکہ وسائل کی کمی کےباوجودمیڈل حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئےاوراس کی وجہ سب کی جانب سےحوصلہ افزائی ہے
پاکستان کےفخراورہیروانعام بٹ نےدوحامیں ورلڈبیچ گیمزمیں گولڈمیڈل جیت کرپاکستان کاسرفخرسےبلندکیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News