Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنامیرکوا یشین گیم چینجر ایوارڈسےنوازدیاگیا

Now Reading:

ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنامیرکوا یشین گیم چینجر ایوارڈسےنوازدیاگیا
Sana Mir honoured with Asia Society’s top award

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیرکوایشین گیم چینجرایوارڈسےنوازدیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکاکےشہرنیویارک میں منعقدہ ایوارڈزکی تقریب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنامیرکوان کی نمایاں خدمات اوربہترین پرفارمنس پرایشین گیم چینجر ایوارڈسےنوازاگیا۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےایشیاسوسائٹی کی صدرچنگ ہین چی کاکہناتھاکہ پاکستان میں پیدا ہونےوالی ثناءمیرکیلئےحالات چیلنجنگ تھےلیکن انہوں نےہمت نہیں ہاری اوراپنی محنت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کااعزازحاصل کیا۔

ایوارڈ حاصل کرنےکےبعدثناء میرنےتقریب میں علامہ اقبال کاشعربھی پڑھااورکہاکہ وہ یہ ایوارڈان لوگوں کےنام کرتی ہیں جنہوں نےصرف جنگ ہی دیکھی،اگر وہ پاکستان کےبجائے کشمیرمیں پیداہوتیں تویقیناًوہ نہیں ہوتیں جوآج ہیں۔

انہوں نےاعلان کیاکہ یہ ایوارڈوہ ان خواتین کےنام کرتی ہیں جوکھیلوں سمیت ہرشعبےمیں خود کومنوانےکی کوشش کررہی ہیں۔

Advertisement

 خیال رہےکہ یہ ایوارڈ ایشیاکی نمایاں بزنس،اسپورٹس اورکلچرسےتعلق رکھنےوالی شخصیات کودیاجاتاہے۔

Advertisement

  واضح رہےکہ ثنامیرنےون ڈے کرکٹ کاآغاز 2005 میں سری لنکاکی ٹیم کےخلاف کھیل کے کیاتھاجبکہ 2019 میں جنوبی افریقہ کےخلاف ان کاآخری  ون ڈےتھا۔

ان کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نےایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونےکےتمغےحاصل کیےتھے۔جبکہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کےمطابق خواتین کےایک روزہ کرکٹ کےگیندبازوں میں آٹھویں درجہ پرفائزہیں۔

واضح رہے کہ اس  سے قبل تجربہ کارآل راؤنڈر ثنامیرون ڈےکرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کر چکی ہیں۔ وہ سب سےزیادہ وکٹیں لینےوالی ویمن اسپنرکااعزازاپنےپاس رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر