
اسٹار فٹبالر رونالڈو ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہوگئے ۔ کیریئر کا سات سو واں گول کرنے کیلئے ایک گول درکار ہے جبکہ یورپین فٹ بال چیمپئن شپ 2020 کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پرتگال نے لکسمبرگ کو ہرادیاہے ۔
رونالڈو نے یورپین کوالیفائنگ روانڈ میں لکسمبرگ کیخلاف گول داغ کر کیریئر کا 699 واں گول کیا جبکہ رونالڈو کیریئر میں سات سو گول کا کارنامہ انجام دینے والے چھٹے کھلاڑی بن جائینگے ۔پرتگال لکسمبرگ کو تین – صفر سے ہرا نے کے بعد یورو چیمپین شپ 2020 میں جگہ بنانے کے قریب آگئی ہے ۔
جبکہ چیک ری پبلک کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کو یو رو چیمپئن شپ میں جگہ بنانے کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
رونالڈو – جو فیفا کے بہترین ایوارڈ کے لئے حتمی شارٹ لسٹ میں شامل ہیں – ان سے چھٹے بیلن ڈی اور جیتنے کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہناتھا کہ جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں ، میں انفرادی انعام کے بارے میں نہیں سوچتا ۔
کرسٹیانا کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی ٹیم کی اجتماعی کارکردگی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے ، جو ہم چاہتے تھے ہمیں مل گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News