بنگلہ دیش وویمن کرکٹ کا دورہ پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ سیریز کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش وویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ایک روزہ میچز کی سیریز شیڈول ہے جبکہ سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
بنگلہ دیش وویمن ٹیم نے چوبیس اکتوبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔
پاکستان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ سیریز کے دوران دوکانیں، ہالز اور ریسٹورینٹ کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں موجود ریسٹورنٹ ،دوکانیں اور ہالز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نشتر سپورٹس کمپلیکس بائیس اکتوبر سے چار نومبر تک بند رہے گا۔
اعلامیہ کے مطابق کل صبح 9 بجے سیکورٹی ادارے اسٹیڈیم اور اطرف میں سرچ آپریشن کریں گے جبکہ دکانوں ہالز اور ریسٹورنٹس کو گیس سیلنڈرز نکالنے کا احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News