
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ بابر اعظم نے دو میچز میں کارکردگی نہیں دکھائی تو ٹیم ایکسپوز ہوگئی جبکہ ہار تو کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ ایک ایسی ٹیم سے ہارے ہیں جس کے اہم کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، ہم نے ڈیپتھ باؤلنگ اچھی نہیں کی جو شکست کی وجہ بنی اور بیٹسمین نے بھی اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی پرفارمنس پورے سال بہترین رہی ہے، جوابدہ ہوں ٹیم بنانے میں وقت درکار ہے، سری لنکن ٹیم اچھی کھیلی ہمیں بولنگ پر توجہ دینا ہوگی۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں میچز میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، کچھ ایریاز میں بہتری کی ضرورت ہے، سری لنکن ٹیم کو جیت پر مبارک باد دیتا ہوں۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے رن آؤٹ کیے، ہم نے مڈل اوورز میں وکٹ نہ لے کر غلطیاں کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News