
ہیڈ کوچ مصباح الحق سینئر کھلاڑیوں کے غیر ذمہ درانہ رویے سے ناخوش ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر کھلاڑیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے ناخوش ہیں۔
مصباح الحق مشکلات میں کپتان سرفراز احمد کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرنے پر ان سے نالاں رہے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے دیگر سینئر کھلاڑیوں وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل کی ٹریننگ میں عدم دلچسپی کی شکایت بھی کی۔مصباح الحق نے سینئر کھلاڑیوں کے ٹریننگ میں بہانے تراشنے کی حرکات کو بھی نوٹ کیا۔
اس کے علاوہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میٹنگ میں بنے پلان پر بھی عملدرآمد نہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News