Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہے،مصباح الحق

Now Reading:

آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہے،مصباح الحق
مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہے، کنڈیشنز مختلف ضرور ہوتی ہیں لیکن کھیل کر انجوائے کرتے ہیں ۔

سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پریکٹس سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر ٹیم کے لیے آسٹریلیا میں آکر کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، کنڈیشنز مختلف ہونے کے باجود انجوائے بھی کرتے ہیں ۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے یہاں کھیلنا ایک اچھا موقع ہے ،ہر ڈیپارٹمنٹ اگر کنڈیشنز کے مطابق کھیلا تو ہم اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہا ہے ہم سب پرجوش ہیں کہ وہ ٹیم میں شامل ہو کر یہاں بولنگ کرے، جبکہ عثمان قادر کو ٹیم میں آسٹریلیا میں تجربے کی وجہ سے شامل کیا ہے ۔

مصباح کا کہنا تھاکہ بابر ا عظم کےلیے کپتانی ایک نیا تجربہ ہے ، اظہر علی ٹیسٹ کے کامیاب بیٹسمین ہیں ، دونوں سے کہا کہ پہلا فوکس اپنی بیٹنگ پر رکھیں۔

Advertisement

ہیڈ کوچ نے کہا کہ سب کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ پر فوکس کریں تو معاملات آسان ہو جاتے ہیں ، کوشش ہو گی کہ کارکردگی میں تسلسل ہو غیر متوقع کارکردگی آسٹریلیا کے لیے ہی نہیں ہمارے لیے بھی خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ  قومی ٹیم آسٹریلیا  کیخلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پہلا ٹی ٹونٹی 3 نومبر،دوسرا 5 اور تیسرا 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل دونوں ٹیموں  کے درمیان  وارم اپ میچ31 اکتوبر   کو کھیلاجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر