
برطانوی نامورٹینس اسٹار اوراولمپک چیمپئن اینڈی مرےشنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے دوسرے راونڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق منگل کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں انگلینڈ کے اینڈی مرے کا مقابلہ اٹلی کے حریف کھلاڑی فابیو فوگنینی سے تھا۔ جس میں فابیو فوگنینی نے سخت مقابلے کے بعد برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو 7-6(7-4)، 2-6 اور 7-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
جبکہ میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شدید لفظی جنگ بھی ہوئی ۔
دوسری جانب مینز ڈبلز میچ میں جنوب سٹار راوین کلاسن اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار مائیکل وینس سنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے رائونڈ 32 میچ میں یونان کے سٹیفانوس اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار ویسلے کولوف کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
منگل کو اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز رائونڈ 32 میچ میں جنوبی افریقہ کے ٹینس سٹار راوین کلاسن اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار مائیکل وینس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹیفانوس اور انکے جوڑی دار ویسلے کولوف کو ٹائی بریک پر( 6-4 اور 7-6(10-8) سے شکست دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ آج بدھ کو فن لینڈ کے ہنری کونٹینن اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار جان پیئرز سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News