
پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پلیئرز ڈرافٹس کر لئے گئے ہیں جو دسمبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے حوالے سے پی سی بی اور فرنچائزز کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کے مطابق ہر فانچائز کو 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی جبکہ باقی 10 پلئیرز واپس سینٹرل پول میں جائیں گےاور ڈرافٹس میں ان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔
پی ایس ایل سیزن فائیو کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے جس کے لئے کراچی، لاہور اور راولپنڈی میچز کے منتخب کیے جاچکے ہیں جبکہ ملتان اور پشاور میں بھی ایک یا دو میچز کا انعقاد ممکن ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب میچ فکسنگ میں سزا کاٹنے والے شرجیل خان کو بھی پی ایس ایل فائیو کے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News