
قومی کر کٹ ٹیم کے کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخر زمان، آصف علی، فہیم اشرف، عمر اکمل، بابر اعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، عثمان خان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کر کٹ ٹیم کے کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 سے 9 اکتوبر کے درمیان لاہور میں کھیلی جائے گی۔
کراچی میں موجود ایک روزہ ٹیم میں سے تین اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ،اب عمراکمل، احمد شہزاد اور فہیم اشرف کو امام الحق، عابد علی اور محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئے شامل کیا گیا ہے۔
امام الحق سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ دو سری جا نب احمد شہزاد کو شامل کیا گیا ہے جس نے آخری مرتبہ گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جبکہ عمراکمل نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اکتوبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 اکتوبر جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News