Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز13 اکتوبر سے ہوگا

Now Reading:

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز13 اکتوبر سے ہوگا
National T20 Cup

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز رواں ماہ 13 اکتوبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ(ڈے اینڈ نائٹ) ٹورنامنٹ 13سے 24اکتوبر تک اقبال سٹیڈیم  فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں قومی سطح پر چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اس سلسلے میں ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کے حفاظتی وانتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

صدراجلاس نے ٹورنامنٹ کے احسن اور پرسکون انداز میں انعقاد کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کے لئے متبادل راستوں کے تعین کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کا منظم انتظام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے اقبال سٹیڈیم کی مکمل اسکریننگ کے علاوہ ضروری سیکورٹی آلات کی تنصیب قبل ازوقت مکمل کرلی جائے۔

Advertisement

انہوں نے اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش اورصفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے خصوصی اسٹاف تعینات ہونا چاہیے۔

انہوں نے ایمرجنسی سروسز کو فعال رکھنے اور تمام محکموں میں مکمل کوآرڈینیشن پر زور دیا اور کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز لگانے کے لئے محفوظ لائحہ عمل اختیار کریں جبکہ ٹکٹوں کی فروخت کا نظام بھی سہل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے مختلف محکموں کے افسران تمام ضروری تقاضوں کا ادراک کریں تاکہ شائقین کرکٹ کے لئے محفوظ اورپرسکون ماحول میسرآسکے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی ترویج وترقی کے لئے ایسے ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کی بدولت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج میں اضافہ ہوگا لہذا تمام انتظامات کو جامع اورٹھوس ہونا چاہیے تاکہ کوئی خلاء یا کمزوری باقی نہ رہے اورکرکٹ ٹورنامنٹ سے فیصل آباد کا اچھا تاثر ابھر کر سامنے آئے۔

اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ ٹورنامنٹ سے فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے انعقاد کے مزید راستے کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں قومی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کویقینی بنایاجائے گا تاکہ شائقین کرکٹ کے ذوق کی بہتر تسکین ممکن ہو۔

Advertisement

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ ہارون الرشید،ڈائریکٹر ایچ آر ایم کرنل اشفاق،اسسٹنٹ مینجر سیکورٹی پی سی بی محمدعرفان کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان‘ایڈمن آفیسر ریاض انجم اورکیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر سمیت پولیس،سپیشل برانچ،سول ڈیفنس،واسا،پی ایچ اے،فیسکو،پارکنگ کمپنی،ٹریفک پولیس،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزوالائیڈ ہسپتال اوردیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر