محمدوسیم آل دابیسٹ،میں اورپوری قوم آپ کےساتھ ہیں،وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان،فاسٹ بالروسیم اکرم نےپاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسرمحمدوسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیاہےاورامیدظاہرکی ہےکہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندارپرفارمنس کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔
وسیم اکرم کی جانب سےجاری کردہ وڈیو پیغام میں سابق کپتان نےکہاہےکہ ان کی نیک خواہشات محمد وسیم کے ساتھ ہیں، وہ ان کو دو مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ کیلئے آل دابیسٹ کہناچاہیں گے۔
سابق کرکٹرنےقومی باکسرکی پچھلی باوٹ کاذکرکرتے ہوئےکہاکہ جس طرح وسیم نےپچھلی فائٹ میں چند سیکنڈز میں ہی اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کیا تھا،امیدہےاس باربھی ایساہی ہوگا۔
واضح رہے کہ محمد وسیم 22 نومبر کودبئی میں میکسیکو کے گینیگن لوپیز کیخلاف ایکشن میں ہوں گے، اس سے قبل ستمبر میں اپنی فائٹ میں دبئی ہی میں وسیم نےاپنےفلپائنی حریف کو 82 سیکنڈزمیں چت کردیا تھا۔
سابق کپتان نےمزید کہاکہ وہ اورپوری قوم باکسرمحمد وسیم کےساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News