اےٹی پی فائنلزمیں بڑااپ سیٹ،چھ بارکےچیمپئن فیڈررٹورنامنٹ سےباہر

اےٹی پی فائنلزمیں،مینزسنگل کے سیمی فائنل میں یونانی ٹینس سٹارسٹیفانوس سِٹسپاس نےچھ بارکے چیمپئن روجرفیڈررکوہرادیا۔
تفصیلا ت کےمطابق لندن کے بلیو ٹینس کورٹ میں چھ باراے ٹی پی فائنلز جیتنےوالے روجر فیڈررکا یونانی کھلاڑی سٹیفاناس سِٹسپاس مدمقابل ہوئے،اکیس سالہ یونانی کھلاڑی نے کھیل کا آغازجارحانہ انداز میں کیا، اور پہلا سیٹ چھ تین سے جیت لیا ۔
دوسرے سیٹ میں سٹیفانوس سِٹسپاس نےروجرفیڈررکوسٹریٹ سیٹس میں ہراکرفائنل میں جگہ بنالی ۔
سٹیفاناس کی جیت کااسکور 6-3 6-4 رہا۔
دوسرے میچ میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زیوریف کودو-صفرسےشکست دے دی، لندن کےاوٹوارینامیں تھیم اورسٹفانوس کےدرمیان ٹائٹل مقابلہ ہوگا۔
الیگزینڈرزیوریف کواعزازکےدفاع سے محروم کرنے والے ڈومنک تھیم اورسِٹسپاس کے درمیان ٹائٹل مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News