Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا نے سری لنکا کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

Now Reading:

آسٹریلیا نے سری لنکا کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا
Australia

آسٹریلیا نے سری لنکا کو ٹی 20 سیریزمیں 0-3سے وائٹ واش کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کینگروز نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔سری لنکا نےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔

سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کوشل پریرا 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک اور کین رچرڈسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Advertisement

جواب میں کینگروز نے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز  کی بدولت مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کپتان ایرون فنچ نے 37، اسٹیو اسمتھ نے 13، بین میکڈرموٹ نے 5 اور ایشٹن ٹرنر نے 22 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کوئی بھی بالر عمدہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ کپتان لاستھ ملنگا، لاہیرو کمارا اور نووان پرادیپ نے ایک، ایک وکٹ ہی حاصل کر پائے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کو اب پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز  کی سیریز کھیلنی ہے جس کا آغاز 3 نومبر  بروز اتوار سےہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر