انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی 20 میچ ٹائی

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ٹائی ہو گیا ہے۔
سپر اوور میں انگلش ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کرلی۔
آکلینڈ میں کھیلا گیا میچ گیارہ اوورز تک محدود کرنا پڑا جس میں نیوزی لینڈ کے گپٹل اور کولن منرو نے دھواں دھار بیٹنگ سے آغاز کیا۔ دونوں نے صرف 5 اوورز میں 83 رنز اسکور کردیے۔
گپٹل 20 گیندوں پر 50 اور منرو 21 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سیفرٹ نے 39 رنز بنائے، کیویز کا اسکور 11 اوورز میں 5 وکٹ پر 146 رنز رہا۔
جواب میں انگلینڈ کے اوپنر جانی بیریسٹو نے بھی جارحانہ انداز اپنایا 18 گیندوں پر 47 رنز جڑ دیئے، کررن نے 24 رنز بنائے، آخری اوور میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے اور میچ کی آخری گیند پر جارڈن نے چوکا لگا کر میچ ٹائی کر دیا۔
سپر اوور میں انگلینڈ نے 17 رنز بنائے، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 رنز بناسکی، انگلینڈ نے اس فتح کے ساتھ سیریز بھی تین دو سے جیت لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News