Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسیم شاہ نےاپنی تیز باؤلنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا

Now Reading:

نسیم شاہ نےاپنی تیز باؤلنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا
نسیم

نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنی تیز باؤلنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنی تیز باؤلنگ سے سب کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطا بق برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 16سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا۔

 

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے نسیم شاہ کوٹیسٹ کیپ دی اور اس موقع پر نسیم اپنی والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ بھی ہو گئے جن کا گزشتہ ہفتے ہی انتقال ہوا تھا۔

فاسٹ باؤلر نے اس ڈیبیو کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناکام بنایا جب انہوں نے مچل اسٹارک کو ہیٹ ٹرک سے محروم کردیا۔

Advertisement

نسیم

 

وا ضح رہے کہ نو جوان با ئو لرنسیم شاہ جب انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پہلی گیند کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تو مچل اسٹارک پاکستان کے دو بیٹسمین یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک پر تھے لیکن 16سالہ نسیم شاہ نے جیسے تیسے یہ گیند روک کر اسٹارک کو ہیٹ ٹرک کے اعزاز سے محروم کردیا۔

باؤلنگ کا موقع آیا تو اس میں بھی نسیم شاہ نے دنیا کو اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے کا موقع نہیں گنوایا اور انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہی گیند 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی تھی۔

نسیم شاہ نے کئی مواقعوں پر 147 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی اور بالآخر 13ویں اوور کی تیسری گیند پر انہوں نے میچ کی تیز ترین گیند پھینکنے کا اعزاز حاصل کر لیا جو 148.1کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر