
پاکستانی اسنوکر چیمپئن محمد آصف اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ انتالیہ ترکی میں کھیلی گئی جس میں محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں فلپائن کے کھلاڑی جیفری روڈا کو شکست دی تھے۔
محمد آصف نے بیسٹ آف 15 کے فریم میں جیفری روڈا کو5 کے مقابلے میں 8 فریمز سے شکست دی تھی ۔
قومی کیوئسٹ 2012 میں بھی محمد آصف عالمی چیمپئن بنے تھے ۔
واضح رہے کہ ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ میں شامل پاکستان کے چار میں سے تین کیوسٹس ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News