Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب:تاریخ میں پہلی خواتین کی ریسلنگ

Now Reading:

سعودی عرب:تاریخ میں پہلی خواتین کی ریسلنگ
WWE 002

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رواں ماہ 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے میوزیکل و ثقافتی میلے ’ریاض سیزن‘ میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ ہوئی جسے دیکھنے بڑی تعداد میں شائقین میلے میں پہنچے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں 29 سالہ امریکی ریسلر لیسی ایونز اور 37 سالہ کینیڈین ریلسر نٹالیا  نیدھرت ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئیں۔

تاثر یہ پایا جارہا تھا کہ ریسلنگ میں دونوں خواتین مختصر لباس پہن کر پنجا آزمائی کریں گی تاہم لوگ  اس وقت یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جب یہ دونوں خواتین میزبان ملک  میں مناسب لباس میں میدان میں اتریں۔ ریسلنگ کے دوران ان دونوں خواتین نے اپنے جسم کو پوری طرح ڈھانپے رکھا تھا۔

یہ مقابلہ کنگ فہد اسٹیڈیم میں گیا۔دلچسپ مقابلے میں لیسی کے مقابلے میں نٹالیا فاتح رہیں۔لیسی ایوانز امریکی فوج سے وابستہ رہ چکی ہیں اور انہوں نے ریسلنگ کے کریئر کا آغاز 2016 میں کیا۔

سعودی عرب میں حال میں  تفریح ، معاشرتی اور معاشی شعبے میں کافی اصلاحات کی گئی ہیں ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےاصلاحات کے بعد ریاض میں نہ صرف کنسرٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے بلکہ اب یہاں پر سنیمابھی کھولے جارہے ہیں ۔

Advertisement

سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن دوہزار تیس کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے سیاحوں کیلئے بھی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سے پہلے سعودی عرب کا ویزا زیادہ تر صرف مسلم عازمین اور تاجروں کو ہی ملا کرتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر