Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقار یونس کوبریڈ مین ہال آف فیم اعزاز سے نوازا جائے گا

Now Reading:

وقار یونس کوبریڈ مین ہال آف فیم اعزاز سے نوازا جائے گا
Waqar Younis

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس کو آج سڈنی میں بریڈ مین ہال آف فیم کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریڈمین میوزیم کی جانب سے شئیر کیے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ آج آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 13واں سالانہ بریڈمن گالا ڈنر وقار یونس کے اعزاز میں دیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اس گا لا ڈنر میں دنیائے کرکٹ کے ماضی اور حال کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے،ہر سال کرکٹ کے بریڈمین میوزیم کی جانب سے دو ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔

Advertisement

اس اعزاز کی نامزدگی کے لیے دنیا بھر کےکھلاڑیوں کا انتخاب کرکٹ کے لیے ان کی محنت، دیانت داری، ہمت، اور عزم کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ وقار یونس نے بحیثیت کھلاڑی اپنے شاندار کرکٹ کیریئر کے دوران ایک روزہ اور ٹیسٹ مقابلوں میں 789 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ آئی سی سی نےوقار یونس کو 2013 سے اپنے ہال آف فیم میں شامل کر رکھا ہے ۔

Advertisement

پا کستان کی قومی کر کٹ ٹیم کے مو جودہ بو ولنگ کو چ وقاریونس کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر