Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

والد کا خواب تھا، جو پورا کیا، بسمہ معروف

Now Reading:

والد کا خواب تھا، جو پورا کیا، بسمہ معروف
بسمہ معروف

کپتان قومی ویمن  کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ وہ بالکل بھی کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتی تھیں تاہم والد کی فرمائش پر کرکٹ کھیلنا شروع کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کی جانب سے سوشل میڈیا پہ بسمہ معروف کے ایک مختصر انٹرویو کی ویڈیو جاری کی گئی۔

انٹرویو میں بسمہ معروف نے پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک  قومی ویمن ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا اتنے بڑے ایونٹ میں ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو سال سے ٹیم بہت اچھا پروگریس کررہی ہے  ،کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں ٹيم کو ٹاپ فور ميں لے کر جائیں۔

Advertisement

Advertisement

بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ اس ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں ،کوشش کریں گے اسے مزید جاری رکھیں اور ٹیم کا مومینٹم آگے لے کر جائیں ۔پوری ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کے لیے پر امید ہے۔

کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ ديش کے خلاف ہوم سيريز جيتنے سے کھلاڑيوں کو اعتماد ملا  ہےجبکہ انگلينڈ کے خلاف سيريز بھی اہم ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی ویمن ٹیم  کے انگلينڈ کے خلاف ہوم سيريز کے شيڈول کا اعلان کر ديا  گیا ہے جوکہ ملائيشيا ميں کھيلی جائے گی۔

زیادہ میچز کھیلنا چاہتے ہیں تاکہ رینکنگ بہتر ہو

Advertisement

 ون ڈے ميچز 9، 12 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سيريز کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ معروف کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ اقبال امام  کو ہيڈ کوچ مقرر کر ديا ہے۔

ويمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ فروری 2020 ميں آسٹريليا ميں شيڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر