Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فون نےنوجوان باکسرکی جان لےلی

Now Reading:

اسمارٹ فون نےنوجوان باکسرکی جان لےلی
اسمارٹ فون

یوکرائن کی 18 سالہ باکسنگ چیمپئن امینہ بلاخ کانوں میں ہیڈ فون لگائےاوراسمارٹ فون براؤزنگ کرتے ہوئے پٹڑی عبور کرنے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں یورپی یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ کی فاتح 18 سالہ امینہ بلاخ ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئیں۔ وہ فارمیسی سے نکل کر پٹڑی عبور کر رہی تھیں کہ حادثے کا شکارہوگئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باکسنگ چیمپئن کانوں میں ہیڈ فون ہونے کی وجہ سے ریل کے آنے کی آواز نہیں سُن سکیں جب کہ وہ اپنے اسمارٹ فون پر براؤسنگ میں بھی مصروف ہونے کے باعث ریڈ سگنل کو بھی نہیں دیکھ سکیں۔

امینہ بلاخ جس ٹرین سے ٹکرائیں وہ کیف سے فاسٹو کی جانب محو سفر تھی، ریلوے کراسنگ پر ریڈ سگنل بھی تھا اور باڑ بھی موجود تھی لیکن امینہ نے اس جانب توجہ نہیں دی۔ آخری لمحات میں ریل کی آمد سے خود کو بچانے کی ناکام کوشش بھی کی۔

خاتون کو اسپتال لےجایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

Advertisement

 یوکرین  پولیس کی جانب سے نوجوان  باکسر کی موت کی تحقیقات  کا آغازکر دیا ہے ۔

باکسنگ فیڈریشن آف یوکرین نے کہا  نے افوس  کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ   دردناک حادثے میں یوکرائن کی نوجوان خواتین ٹیم کی رکن آمنہ بلاخ کی جان لے لی ۔

 واضح رہےستمبرمیں  بلغاریہ میں  منعقدہونےوالے یورپین یوتھ  باکسنگ چیمپئین شپ میں کانسی کاتمغہ جیتاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر