Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عہدے سے مستعفی

Now Reading:

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عہدے سے مستعفی
چیف آپریٹنگ آفیسر

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)  سبحان احمد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والےگورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کو سبحان احمد کی دستبرداری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

سبحان احمد 2010 میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اور 9 برس تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔

اس موقع پر سبحان احمد کا کہناتھاکہ پچیس سال سے زائد عرصہ پی سی بی سے منسلک رہنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کے لیے یہ مناسب وقت ہے۔اس دوران پی سی بی کے ساتھ یہ سفر شاندار رہا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر پی سی بی کی نمائندگی کرنا  بڑا اعزاز  تھا۔ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سفر میں میری راہنمائی اور سپورٹ کی۔

چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ سبحان احمد کی پی سی بی کے لیے خدمات غیر معمولی رہی ہیں۔انہوں نے پی سی بی میں عزت اور انٹیگریٹی کے ساتھ کام کیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کمرشل معاہدوں میں سبحان احمد نے بڑھ چڑھ کر کام کیا، اس پس منظر میں ان کے پی سی بی سے جانے کا افسوس ہے۔

چیئر مین پی سی بی  نے کرکٹ بورڈ کے لیےسبحان احمد کا خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا  کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر