مائیک ہسی بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیک ہسی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور ٹی 20 فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کے مداح بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق مائیک ہسی بھی بابراعظم کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے اور ان کے روشن مستقبل کی پیش گوئی کردی۔
مسٹر کرکٹ کے نام سے پہچانے جانے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز بابراعظم انتہائی باصلاحیت ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی وہ چند بڑی سنچریز بنانے میں کامیاب ہوجائیں تو ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ، کین ولیمسن اور جوئے روٹ جیسے صف اول کے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔
آسٹریلوی بیٹسمین ٹریوس ہیڈ کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے وائٹ بال کی عمدہ فارم کا سلسلہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں بھی برقرار رکھتے ہوئے پریکٹس میچ میں سنچری اسکور کی، آنے والے وقتوں میں بولرز کو انہیں رنز بنانے سے روکنے کے لیے خاص حکمت عملی بنانے کی فکر ہوگی۔
مائیک ہسی اور ٹریوس کا یہ بیان گذشتہ روز پرتھ میں کھیلے گئے آسٹریلیا کے خلاف ٹور میچ میں شانداربیٹنگ کے شاندار مظاہرے پر دیا گیا۔
بابر اعظم نے 197 گیندوں پر 157 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ پہلے روز کھیل کے اختتام تک اسد شفیق بھی اپنی سنچری مکمل کرچکے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بابر اعظم کی اس اننگز کو خوب پسند کیا گیا جبکہ اس اننگز کی جھلکیاں بھی پیش جاری کی گئیں۔
An absolute masterclass 🤩
Highlights from Babar Azam's fluent 126-ball century #AUSAvPAK pic.twitter.com/0zN8haATnr
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 11, 2019
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ہوگا جو 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 سے شکست کے بعد ناقدین پاکستان کو آسان حریف قرار دے رہے تھے، تاہم ٹور میچ میں بابر اعظم اور اسد شفیق کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کے حوصلے بلند کیے جبکہ آسٹریلیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
