Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی باؤلنگ پر پابندی لگا دی

Now Reading:

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی باؤلنگ پر پابندی لگا دی
محمد حفیظ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی)نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کی باؤلنگ پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دیتے ہوئے محمد حفیظ کی باؤلنگ پر پابندی لگا دی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باؤلنگ ایکشن درست ہونے تک محمد حفیظ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ  کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں باؤلنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی آل راؤنڈر کا باؤلنگ ایکشن  30 اگست کو کاؤنٹی میچ کے دوران رپورٹ ہوا  تھا ۔

دوسری جانب محمد حفیظ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےقوائد و ضوابط کے مطابق آئی سی سی سے منظور شدہ بائیومکینکس لیب میں آزاد تجزیہ کروانے کے لئے تیار ہوں تاکہ میں ای سی بی کے زیر اہتمام مقابلوں میں کھیلنے کا اہل  بن سکوں۔

Advertisement

کراچی ٹیسٹ میں کئی منفرد ریکارڈز پاکستان کے نام

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن تین مرتبہ مشکوک قرار دی اجاچکا ہے جبکہ 2 مرتبہ ان پہ باؤلنگ کرانے پہ بھی پابندی عائد ہوچکی ہے۔

پہلی مرتبہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن نومبر 2014 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور پھر باؤلنگ ایکشن میں بہتری اور ٹیسٹ کے بعد انہیں اپریل 2015 میں باؤلنگ  کی اجازت دے دی گئی۔

پاکستانی آل راؤنڈر کا باؤلنگ ایکشن 24 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے کے بعد ان پر جولائی 2015 میں 12 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی اور پھر ایکشن میں دوبارہ سے بہتری کے بعد انہیں نومبر 2016 میں باؤلنگ کرانے کی اجازت دے دی گئی۔

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پرآگئے

تیسری مرتبہ ان کا باؤلنگ ایکشن اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والی ایک روزہ سیریز میں رپورٹ ہوا اور پھر نومبر 2017 میں ایک بار پھر ان کے بالنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

Advertisement

اس کے بعد باؤلنگ ایکشن کلیئر کروانے کے بعد  یکم مئی 2018 کو انہیں دوبارہ باؤ لنگ کرانے کی اجازت مل گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر