راولپنڈی ٹیسٹ میچ،تیسرےدن کاکھیل تاخیرکاشکار

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کےمطابق روالپنڈی کےکرکٹ اسٹیدیم میں پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان کھیلےجانےوالےپہلےٹیسٹ میچ کےتیسرےدن کا کھیل بارش کی وجہ سےاب تک شروع نہیں ہوسکاہے۔
گزشتہ روز بھی بادلوں کی آنکھ مچولی کی وجہ سےپورے دن میں محض 18 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوا تھا۔
پاکستان اور سری لنکاکےدرمیان پہلے ٹیسٹ کےدوسرےدن میں صرف 18 اعشاریہ دو اوورز ہوسکےتھے۔ سری لنکا نےپہلی اننگزمیں چھ وکٹوں کےنقصان پر 263 رنزبنائے تھے۔
سری لنکاکی جانب سےدھنن جایا ڈی سلوا 72 اور دلروان پریرا 2 رنز بنا کر وکٹ پرموجود ہیں۔
گزشتہ روز سری لنکا نےاپنی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سےکیاتوبارش کی مداخلت کےباعث 3 گھنٹےمیچ نہ ہوسکا۔
راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز سری لنکا کے 5 وکٹ پر 202 رنز
بارش کے وقفے کے بعد دوسرے سیشن میں شاہین شاہ آفریدی نے نیروشن ڈک ویلا کو 33 رنز پر پویلین روانہ کیا۔
واضح رہے کہ خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں، عثمان شنواری اور محمد عباس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News