سینٹرل پنجاب نے قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کرلی

سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے ناردرن کی ٹیم کو شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کےخلاف اننگز اور سولہ رنز سے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔
نادرن ایریا کی ٹیم دوسری اننگز میں حیدر علی کی سنچری جبکہ علی سرفراز اور روحیل نذیر کی نصف سنچریز کے باوجود405 رنز ہی بنا سکی ۔
حیدر علی نے 134رنز کی اننگز کھیلی جبکہ علی سرفراز نے 81 اور روحیل نذیر نے 70 رنز بنائے۔
سینٹرل پنجاب کے بلال آصف نے 112 رنز کے عوض آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میچ میں مجموعی طور پر انہوں نے گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔
Winners of #QeA19 🏆 pic.twitter.com/KyPiJDcldv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 30, 2019
اس سے قبل ناردرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کا آغاز مایوس کن رہا ۔فیصان ریاض اور روحیل نذیر کےعلاوہ کوئی بلے بازخاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 254 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
فیصان ریاض نے116اور روحیل نذیر نے80 رنز بنائے۔ان کے علاوہ ذیشان ملک 16 اور کپتان نعمان علی کے 10 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
سینٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 5، بلال آصف نے 3 جبکہ اعزاز چیمہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل فائیو کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی
سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں عمر اکمل کی ڈبل سنچری (218)اور اظہر علی کی سنچری (119)جبکہ ظفر گوہر(99)، سلمان بٹ (74)اور کپتان بابر اعظم (69)کی نصف سنچریز کی بدولت رنز کے انبار لگادیے۔
سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 675رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
ناردرن کی جانب سے نعمان علی، محمد موسیٰ اور فیضان ریاض نے 2، 2جبکہ حماد اعظم اور صدف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
عمر اکمل اور بلال آصف کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مشترکہ طور پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News