Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی امپائرنیاریکارڈبنانےکےقریب

Now Reading:

پاکستانی امپائرنیاریکارڈبنانےکےقریب
علیم ڈار

پاکستانی امپائرعلیم ڈارکرکٹ میں سب سےزیادہ  میچزمیں امپائرنگ کےفرائض انجام دینےکاریکارڈ بنانےکےبلکل  قریب ہیں ۔

تفصیلات  کے مطابق 51 سالہ پاکستانی امپائر علیم ڈارسب سےزیادہ ٹیسٹ میچزمیں فرائض انجام دینےوالےامپائربن جائیں گے ۔

آج سے پرتھ  میں شروع ہونےوالا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ علیم ڈار کے لئے ریکارڈ بن جائے گا،یہ ان کےکیریئرکا 129 واں انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ہوگا۔

علیم ڈارسےپہلےویسٹ انڈیز کےاسٹیوبکنرسب سےزیادہ ٹیسٹ میچزمیں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

علیم ڈار نے اپنے ریکارڈ سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا کچھ حاصل کرلوں گا، اہل خانہ کے تعاون کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

 

https://twitter.com/ICC/status/1204733016410664966?s=20

 

اس کے علاوہ  علیم ڈار ون ڈے میچوں میں بھی ریکارڈ بنانے کے بہت ہی قریب ہیں۔ وہ اب تک 207 میچوں میں اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جنوبی افریقا کے روڈی کرٹزن سب سے زیادہ209 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔

علیم ڈار 46  بین القوامی  ٹی ٹوئنٹی  میچوں میں بھی بطور امپائر اپنی ذمہ داری انتہائی احسن طریقے سے انجام دے چکے ہیں۔

پاکستانی امپائر علیم ڈار 2009ء سے2011ء تک مسلسل تین مرتبہ آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

Advertisement

واضح  رہے  کہ علیم ڈار نے 2000ء میں پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں امپائرنگ کی تھی، جبکہ ٹیسٹ کیریئر کا آغاز انہوں نے 2003ء میں انگلینڈ اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ سے کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر