Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے بی ڈی ویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان

Now Reading:

اے بی ڈی ویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان
اے بی ڈی ویلیئرز

سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔

ان خیالات کا ظہار جنوبی افریقی ٹیم کے موجودہ کپتان فاف ڈوپلیسی  نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ لوگ اے بی ڈی ویلیئرز کو  کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور میں بھی  یہی چاہتا ہوں۔

 فاف ڈوپلیسی نے بتایا کہ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ریٹائرمنٹ  واپس لینے کے حوالے سے اے بی ڈویلیئرز جنوبی افریقی کرکٹ  بورڈ میں اہم شخصیات سے بات  چیت کر رہے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی کا مزید کہنا تھا کہ اس موضوع پر گفتگو کئی مہینوں سے جاری ہے۔

دو روز قبل جنوبی افریقہ کے نئے ہیڈ کوچ  مارک باؤچر نے بھی کہا تھا کہ وہ  ڈی ویلیئرز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے کے لیے کہیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ جارح مزاج بلے بازی کےسبب شہرت رکھنے والے ڈی ویلیئرز نے گذشتہ برس مئی میں اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا  تھا کہ اب وہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہتے ہیں اور دوسروں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا  تھا کہ  میں نے اپنی باری پوری کر لی اور سچ یہ ہے کہ میں اب تھک گیا ہوں۔

یاد رہے کہ ڈی دیلیئرز نے عالمی کپ سے قبل بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیتے ہوئے خود کو سلیکشن کے لیے  دستیاب قرار دیا تھا  تاہم اس وقت کی مینجمنٹ نے ان کی اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے 14 سال کے عرصے پر محیط کیرئیر میں 114 ٹیسٹ میچز، 228 ایک روزہ میچز اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔

ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 50 کی اوسط سے ساڑھے 8765رنز بنائے ہیں جبکہ ایک روزہ میچز میں انہوں نے 53 رنز کی اوسط سے 9577 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 26 کی اوسط سے 1672 رنز بنارکھے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک روزہ میچز کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی اے بی ڈی ویلئیرز کے پاس ہے ۔انہوں نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 31 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر