پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان کی ابوظہبی کےولی عہدسےملاقات

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نےابوظہبی کے ولی عہدسےملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نےابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمدبن زید النہیان سےملاقات کی ۔ ملاقات میں باکسنگ، فلاحی کاموں اور پاکستانی سیاست سے متعلق گفتگو کی۔
https://twitter.com/amirkingkhan/status/1201282328519200768
پاکستانی نژاد باکسرعامرخان نے ملاقات کے لیے وقت نکالنےپرمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا شکریہ اداکیا۔
عالمی چیمپئن باکسر عامر خان مستقبل میں پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ بھی ظاہر کرچکے ہیں ۔
یاد رہے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہترین وزیراعظم ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے، عمران خان جانتے ہیں کہ کھیلوں کو کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا تھا کہ اپنا عالمی تجربہ استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں بہتری لا سکتا ہوں، بہت کچھ کرناچاہتا ہوں مگر میرے پاس اختیار نہیں، لہٰذا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا وزیر کھیل بن کر پاکستان کیلئے کچھ بہتر کرسکوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News