
پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی اسٹڈیم میں کھیلنے جانے والے تاریخی میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں پانچویں اور آخری دن کے کھیل کا آغاز 2 دن کی بارش کے وقفے کے بعد ہوا۔
راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز سری لنکا کے 5 وکٹ پر 202 رنز
سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم اور شاہین شاہ دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھی 68 اوور کرائے گئے جس کے بعد کم روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔
دوسرے دن بھی بادلوں کی آنکھ مچولی کے سبب ایک سیشن کا بھی کھیل پورا نہیں ہوسکا اور پورے دن میں 18 اعشاریہ 2 اوور کرائے گئےجبکہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کا مکمل کھیل بارش کی نذر ہوا۔
واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز پر اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کھیل کے پہلے سیشن میں ہی سری لنکا نے ڈی سلوا کی سینچری مکمل ہوجانے کے بعد اپنی اننگز 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News