Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوتھے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو شکست، سیریز 1-3 سے انگلینڈ کے نام

Now Reading:

چوتھے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو شکست، سیریز 1-3 سے انگلینڈ کے نام
انگلینڈ

چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 191 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں 466 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 274 رنز بناکر  آل آوٹ ہوگئی ۔

جنوبی افریقا کی جانب سے وین ڈر ڈسن دو رنز کے فرق سے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 98 رنز  بناکر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔

ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک 39 اور کپتان فاف ڈوپلیسی 35 رنز بناسکے ۔دیگر کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ۔

ٹمبا باووما 27، ڈین ایلگر 24، پیٹر ملان 22، ورنون فلینڈر10، اینرچ نورٹجے اور بیورن ہینڈرکس 4،4جبکہ ڈوین پریٹوریس 2 رنز بناسکے۔

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے مار ک ووڈ نے 4، بین اسٹوکس اور اسٹورٹ براڈ نے 2،2جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ  کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کپتان جو روٹ کی نصف سنچری کی مدد سے 248 رنز بناسکی تھی۔سبلی 44 اور سیم کرن 35 رنز بناسکے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے بیورن ہینڈرکس نے 5، ڈوین پریٹوریس اور اینرچ نورٹجے نے2،2 جبکہ پیٹرسن نے ایک وکٹ حاصل کی  تھی۔

“تیار ہیں” پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا منگل کو ریلیز ہوگا

یاد رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور تین بلے بازوں کی نصف سنچریز کی بدولت 400 رنز بنائے تھے۔

زیک کرولی نے66، کپتان  جوروٹ نے 59 اور اولی پوپ نے56 رنز بنائے ۔اس کے علاوہ ڈوم سبلی 44اور اسٹورٹ براڈ 43 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

Advertisement

جنوبی افریقا کی جانب سے اینرچ نورٹجے نے 5، پیٹرسن اور فلینڈر نے 2،2 جبکہ بیورن ہینڈرکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 183 رنز ہی بنا سکی تھی۔ کوئنٹن ڈی کوک نے 76 رنز اسکور کیے تاہم ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکاتھا۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 5،بین اسٹوکس اور کرس ووکس نے 2۔2 جبکہ سیم کرن نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

مارک ووڈ کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حالیہ ایشیز سیریز  کے مین آف دی سیریز رہنے والے بین اسٹوکس لے اڑے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 360پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، آسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے  ، پاکستان  اور سری لنکا 80،80 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر