عرفان پٹھان کاانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان
بھارتی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالرعرفان پٹھان نےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کردیاہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالرنےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کرتےہوئےاپنےبیان میں کہا کہ وہ ہرطرزکی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں ۔
اپنےبیان میں عرفان پٹھان نےکہا کہ ’میں ہرطرزکی کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کررہاہوں،میں خوش نصیب ہوں کہ مجھےگنگولی، ڈریوڈاورلکشمن جیسےعظیم کھلاڑیوں کےساتھ ڈریسنگ روم شیئرکرنےکاموقع ملا‘۔
Thank you all for making this journey most memorable.Wanted to Thank all the coaches & team mates.After my family,my fans have been my biggest strength! Thank u for not leaving me in my tough times.. #IrfanPathanRetires pic.twitter.com/axV3QvdO3p
Advertisement— Irfan Pathan (@IrfanPathan) January 4, 2020
انہوں نےبےپناہ سپورٹ پراپنےاہل خانہ اورمداحوں کابھی شکریہ اداکیا۔
عرفان پٹھان نےاپنے پیغام میں کہاہےکہ وہ کرکٹ کیلئےکسی نہ کسی طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
عرفان پٹھان نےبین القوامی سطح پراپنا پہلا میچ 2004 میں آسٹریلیا کےخلاف کھیلا ۔
عرفان پٹھان 2012 کےبعدسےانٹرنیشنل کرکٹ سےدورتھےاورصرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہےتھے۔

لیفٹ آرم فاسٹ بالر کابین القوامی کیرئیر 16 برسوں مشتمل ہے۔ عرفان نے 29 ٹیسٹ میچ ،120 ون ڈے ، 24 ٹی 20 میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ۔
آسٹریلیاکے فاسٹ بالرکاانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان
عرفان پٹھان ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنےوالے دوسرے بھارتی بالرہیں۔ انہوں نے 2006 میں کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف سلمان بٹ، یونس خان اور محمد یوسف کو یکے بعد دیگرے آوٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی ۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 کے فائنل میچ میں بھی عرفان پٹھان مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
