جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے راضی

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا اور بنگلا دیش کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پر راضی ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس مارچ کے آخری ہفتے میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔
اس ضمن میں جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔رورے اسٹین کی سربراہی میں سکیورٹی وفد پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل )کے دوران پاکستان آئے گا۔
بھارت کا ایشیاء کپ کیلئے پاکستان آنے سے انکار
یاد رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2007 میں پاکستان کا دور ےپر آئی تھی جس میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے جبکہ 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 2-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
2007 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سے صرف ڈیل اسٹین اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں باقی تما م کھلاڑی یا تو ریٹائر ہوچکے ہیں یا کولپاک ڈیل سائن کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News