بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے مہمان ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ ائیرپورٹ پرپاکستانی کرکٹ بورڈ حکام نے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔
بنگلادیش کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت محموداللہ کررہے ہیں جو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے بنگلادیشی ٹیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا جنہیں سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔ ٹیم کی آمد پر ہوٹل کو مختلف بینرز لگا کر سجادیا گیا ۔ مہمان ٹیم کو ہوٹل پہنچنے پر گلدستے پیش کئے گئے۔
Arrival of Bangladesh team at Lahore. 🇵🇰
AdvertisementWarm welcome to the visitors to the city of gardens.#PAKvBAN action to being on Friday. Get your tickets now https://www.bolnews.com/urdu/sports/2020/01/383036/amp/ 🎟 pic.twitter.com/djD3THZeYM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 22, 2020
اس موقع پر پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئےمہمان ٹیم کی آمد کے موقع پر لاہور ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔
https://www.bolnews.com/urdu/sports/2020/01/383036/amp/
مہمان ٹیم کل دوپہر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
کپتان محمود اللہ ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے،بنگلہ دیش ٹیم میں محمود اللہ کپتان ،تمیم اقبال خان ،سومیا سرکار شامل نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن الامین حسین ، روبیل حسین اور حسن محمود، عفیف حسین ، مہدی حسن ، مستفیض الرحمن ، شفیع الاسلام ٹیم کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ بنگلادیشی ٹیم لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News