Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئنٹن ڈی کوک جنوبی افریقا کے ون ڈے کپتان مقرر

Now Reading:

کوئنٹن ڈی کوک جنوبی افریقا کے ون ڈے کپتان مقرر
کوئنٹن ڈی کوک

وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کو جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف  ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں کوئنٹن ڈی کوک کو ون ڈے  کا کپتان نامزد کردیاگیا ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ماہ سیریز میں پروٹیز ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ڈی کوک 35 سالہ بلے باز فاف ڈو پلیسی کی جگہ لیں گے، جو اس سے پہلے تک تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی  ، جنہوں نے گذشتہ روزانگلینڈ کے خلاف پورٹ الزبتھ میں تیسرا ٹیسٹ ہارنے کے بعد یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ اگلی نسل کو ذمہ داری سونپنے کے خواہاں ہیں ، وہ اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

Advertisement

کوئنٹن ڈی کوک کا پہلا امتحان ہی اوئن مورگن کی 7 ماہ قبل ورلڈ کپ جیتنے والی  ٹیم کے خلاف ہوگا جس میں انہیں اہم تجربہ کار بالرز ڈیل اسٹین اور کگیسو ربادا کابھی ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔

15 رکنی ٹیم میں پانچ نئے کھلاڑیوں  کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیل اسٹین اور کگیسو ربادا کو آرام دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

کوئنٹن ڈی کوک(وکٹ کیپر، کپتان)،ریزا ہینڈرکس،ٹمبا باووما، وین ڈر ڈسن،ڈیوڈ ملر،جے جے اسمٹس،ایندائل فیلکوایو،ایل سپاملا،لنگی نگیدی،تبریز شمسی،ایس مگالا،بی فورٹوئن،بیورن ہینڈرکس،جانےمن ملان اور کےویرین۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر