
جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے پاکستان نے افغانستان کو کواٹر فائینل میں شکست دے کر سیمی فائینل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان نے 190 رنز کا ہدف 41 اورز میں مکمل کر لیا۔
Pakistan win! #PakistanFutureStars qualify for the semi-finals of #U19CWC #PAKvAFG | #U19CWC | #WeHaveWeWill https://t.co/MJZRQUbstc pic.twitter.com/eBFUmYoiYB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 31, 2020
پاکستان چار فروری کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔
محمد ہریرہ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدر علی نے 34 بالوں پر 28 رنز، روحیل نذیر 22 جبکہ فہد منیر صرف دو رنز بنا کر پویلین کو لوٹ گئے۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے تھے۔
پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر خان نے تین اور فہد منیر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم 2 مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News