آسٹریلیا بش فائر: شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 1 ملین ڈالرز سے زائد میں نیلام

آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں شین وارن نے نیلامی میں حصہ لینے والوں اور بالخصوص کامیاب بولی لگانے والے شخص کا شکریہ ادا کیا ۔
شین وارن نے نیلامی کی کامیاب بولی لگانے والے شخص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی سخاوت سے بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور یہ میری توقعات سے بالاتر ہے۔
Thankyou so much to everyone that placed a bid & a huge Thankyou / congrats to the successful bidder – you have blown me away with your generosity and this was way beyond my expectations ! The money will go direct to the Red Cross bushfire appeal. Thankyou, Thankyou, Thankyou ❤️ pic.twitter.com/vyVcA7NfGs
Advertisement— Shane Warne (@ShaneWarne) January 9, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ نیلامی سے موصول ہونے والی رقم براہ راست ریڈ کراس کی جانب سے ’بش فائر فنڈ‘میں جائے گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کرنے والے شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کو بش فائر فنڈ کے لیے نیلام کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آتشزدگی کے باعث اب تک 27 افراد اور ایک ارب کے قریب چرند پرند ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2000 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News