انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو اننگز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 53 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔
پورٹ الیزبتھ کے سینٹ جارج پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں فالو آن کا شکار ہونے والی جنوبی افریقی ٹیم ایک مرتبہ پھر ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے سبب 237 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
پہلی اننگز میں 209 رنز بنانے والی جنوبی افریقی ٹیم کی بیٹنگ لائن فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں ناکام رہی۔
اوپنر ز ڈین ایلگر اور پیٹر ملان بالترتیب 15 اور 12 رنز بنا سکے۔ وین ڈر ڈسن 10، وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 3 اور زبیر حمزہ 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان فاف ڈوپلیسی بھی 36 رنز بناکر چلتے بنے جبکہ بالنگ آل راؤنڈ ر ورنون فلینڈر 13 رنز ہی بنا سکے ۔کگیسو ربادا 16 اور اینرچ نورٹجے 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
آخری وکٹ کے لیے ٹیل اینڈرز کیشو مہاراج اور ڈیبیوٹینٹ ڈین پیٹرسن کے درمیان 99 رنز کی شراکت اس وقت اختتام کو پہنچی جب کیشو مہاراج ایک مشک رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔
کیشو مہاراج نے 71 رنز بنائے جبکہ ڈین پیٹرسن 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 4، مار ووڈ نے 3 جبکہ اسٹورٹ براڈ اور ڈومینک بیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل کے ٹکٹو ں کی فروخت کا آغاز آج سے، قیمت انتہائی کم
اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 63 ،اوپنر ڈین ایلگر 35 ، بالنگ آل راؤنڈر ورنوں فلینڈر 27 جبکہ وین ڈر ڈسن 24 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔کپتان فاف ڈوپلیسی 8 رنز بناسکے تھے۔
انگلینڈ کی جانب س ڈومینک بیس نے 5، اسٹورٹ براڈنے 3 جبکہ سیم کرن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اولی پوپ اور بین اسٹوکس کی شاندار سنچریز کی بدولت 499 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔
اولی پوپ نے 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ بین اسٹوکس 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 5، کگیسو ربادا نے 2 جبکہ ڈین پیٹرسن اور اینرچ نورٹجے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
اولی پوپ کو شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو چار میچز کی سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔
سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News